وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا بڑا دھماکہ! سخت ترین کریک ڈاؤن کا حکم

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ غیر محفوظ خوراک کا خاتمہ اجتماعی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے تحقیقاتی اداروں، نجی شعبے اور سول سوسائٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

تحفظ خوراک کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اور خوراک کے ہر مرحلے—پیداوار، ترسیل اور استعمال—میں احتیاط اور معیار کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی روک تھام، بروقت تشخیص اور مؤثر انتظام کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ مریم نواز کے مطابق خوراک سے متعلق بیماریوں اور ان کے صحتِ عامہ پر اثرات پر جامع رپورٹس بھی تیار کی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غیر محفوظ خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور غذائی قلت کا حل مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے۔ پنجاب اپنی زرخیز زمین، محنتی کسانوں اور زرعی وسائل کی بدولت اہم حیثیت رکھتا ہے، تاہم موسمیاتی تبدیلی، پانی کی کمی اور آبادی میں اضافے جیسے چیلنجز بھی درپیش ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت زرعی پیداوار بڑھانے اور موسمیاتی اثرات کم کرنے کے لیے جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات کر رہی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی صوبے بھر میں معیاری خوراک کی فراہمی اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادیوں اور تقریبات میں ون ڈش پالیسی پر عملدرآمد بھی سختی سے یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے دکانداروں اور ریڑھی بانوں کی سطح پر بھی خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ عوام کو جنک فوڈ کے بجائے صحت بخش غذا کے استعمال کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close