محکمہ موسمیات نے رات کو بارش کی پیشنگوئی کر دی

لاہور (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے رات کو بارش کی پیشنگوئی کر دی۔۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ بالائی اور مغربی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔

بالائی پنجاب ، شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ اسلام آباد ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

close