بھارتی رکن پارلیمنٹ نے پرویز مشرف کو بھارت کا ناقابلِ تسخیر دشمن قرار دیدیا

نئی دہلی (پی این آئی)بھارتی کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ ششی تھرور نے بھی سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ششی تھرور نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پرویز مشرف کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہاکہ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف طویل عرصے زیرِ علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئے، وہ بھارت کے ایک ناقابل تسخیر دشمن تھے جو 2002ء سے2007ء کے درمیان امن کے لیے ایک حقیقی طاقت بنے۔ششی تھرور نے لکھا کہ پرویز مشرف کے دورِ اقتدار میں میری اقوام متحدہ میں ان سے سالانہ ملاقات ہوتی تھی، میں نے اْنہیں حکمتِ عملی اور سوچ میں بہت ہوشیار اور صاف گو پایا۔

close