آئی سی سی نے کس پاکستانی کھلاڑی کو ورلڈ کپ کیلئے خطرناک قرار دیدیا؟ رپورٹ جاری

اسلام آباد (پی این آئی)آئی سی سی نے 5 کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کیلئے خطرناک قرار دے دیا ، ایک پاکستانی کھلاڑی بھی شامل۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دنیا کرکٹ کے پانچ کھلاڑیوں کو خطرناک کھلاڑی قرار دے دیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویب سائٹ کے اوپر پانچ کھلاڑیوں کی ایک لسٹ جاری کی ہے ، جو کہ کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں اور اپنی ٹیم کو ہارا ہوا میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کیلئے تمام کے لیے اکتوبر میں تمام ٹیموں نے آسٹریلیا پہنچنا ہے.ائی سی سی کی طرف جاری کی گئی خطرناک کھلاڑیوں کی لست میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے ، دوسرے نمبر پر انڈیا کے روہت شرما ، تیسرے نمبر پر انڈیا کے ویرات کوہلی ، چوتھے نمبر پر پاکستان کے کپتان ، سپر اسٹار کھلاڑی بابر اعظم کو رکھا گیا ہے ، جبکہ پانچویں نمبر نیوزی کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کو رکھا گیا ہے ، آئی سی سی کے مطابق یہ وہ کھلاڑی ہیں ، جو اس ورلڈ کپ اگر شاندار کھیل پیش کر گئے تو اپنی ٹیموں کو میچ جتوا دیں گے۔

close