محکمہ موسمیات نے دھڑالے کی بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)منگل کے روز بالائی پنجاب ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران کشمیر میں بعض مقا مات پر درمیانی سے تیز بارش /برفباری کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا، کشمیر،مری اورچلاس میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو ئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد رہا۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): خیبرپختونخوا:کالام 12، پٹن07، مالم جبہ 06، پاراچنار ،دیر(اپر)04، میر کھا نی03،دروش، چترال01، کشمیر:گڑھی دوپٹہ 04، مظفرآباد (سٹی ، ائر پورٹ 03) ، راولاکوٹ 03، پنجاب: مری01 اور گلگت بلتستان:چلاس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔برف باری (انچ):کالام 06، پاراچنار 05، مالم جبہ02، دیر 01 اور مری میں 0.5 برفباری ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13 ، قلات منفی 08 ،گوپس ، مالم جبہ منفی 07، کالام، کوئٹہ منفی 06،ہنزہ منفی 05،اسکردو،استور،ژوب،دالبندین اوربگروٹ میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close