مظفرآباد آزاد کشمیر کی بلند برف پوش چوٹیوں اور دلکش وادیوں میں مہماتی سیاحت کے فروغ کیلئے مہم جو جوانوں کا پندرہویں سنوکراس جیپ ریلی کی تیاریاں کا آغاز

مظفر آباد(آئی اے اعوان)مظفرآباد آزاد کشمیر میں جاری برفباری نے کشمیر کے قدرتی حسن کو چار چاند لگا دیئے ہیں کشمیر کی بلند برف پوش چوٹیوں اور دلکش وادیوں میں مہماتی سیاحت کے فروغ کیلئے مہم جو جوانوں نے پندرہویں سنوکراس جیپ ریلی کی تیاریاں کا آغاز کردیا گیاہے ۔

مظفرآباد جیپ کلب کے جوان اپنی فور ویل گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے کیلئے سراں پیر چناسی پہنچ گئے جہاں کئی فٹ برف پر فور ویل جیپیں دوڑانے کا دلچسپ مظاہرہ کرکے مظفرآباد جیپ کلب کے جوانوں نے پاکستان اور آزاد کشمیر بھرکے مہم جو جوانوں کو دعوت دی کہ آزاد کشمیر برف سنو سپورٹس کے کیلئے محفوظ اور موزوں خطہ ہے پندرہویں سنو کراس جیپ ریلی فروری کے پہلے ہفتہ میں آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں منعقد ہوگی

جس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے جوانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے مظفرآباد جیپ کلب کے بانی صدر فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے فروری کے پہلے ہفتہ میں وادی نیلم میں سنوکراس جیپ ریلی کے انعقاد کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا پیر چناسی روڈ پر مہم جوئی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

close