موٹر وے کہاں کہاں سے کھول دی گئی؟

پشاور (پی این آئی) موٹر وے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھند کی شدت کے باعث صوابی سے رشکئی تک بند کی گئی موٹر وے ایم 1 دھند کی شدت میں کمی کے بعد ہر قسم کے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا کے بیشتر میدانی علاقے آج بھی گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ پنجاب میں موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 لاہور سے سیال موڑ تک، لاہور ملتان موٹر وے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک جبکہ موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے درخانہ تک بند کر دی گئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق لاہور اور اس کے گرد و نواح میں دھند اور اسموگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔۔۔۔

close