کہیں بارش تو کہیں برفباری ، محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)آج پیر کے روز خیبر پختونخوا ، اسلام آباد، شمال مشرقی و جنوبی پنجاب ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ تا ہم کشمیر اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختو نخوا، کشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ریکارڈ ہوئی۔ تا ہم ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم خشک رہا۔

close