بارشیں اور برفباری، محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت بڑھنے کی پیشنگوئی کر دی گئی

پشاور(پی این آئی) خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی برفبای جبکہ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش سے سردی کاآغاز ہوگیا،بارش کاسلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔ خیبرپختونخواہ کے بالائی علاقے بابو سر ٹاپ، بٹہ کنڈی، جھیل سیف الملوک، مالم جبہ، کالام میں شدید برفباری ہوئی، جس کے بعد درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔برفباری کے باعث پہاڑوں اور کھلے مقامات نے سفید چادر اوڑھ لی ہے جبکہ مقامی افراد نے بھی سردی سے محفوظ رہنے کے لیے انتظامات شروع کردیے ہیں۔ پشاور، صوابی، مٹہ، مدین، بحرین، سخرہ میں تیز بارش اور ڑالہ باری ہوئی جس کے باعث نیشنی علاقے زیر آب آگئے اور کھڑی فصلوں سمیت باغات کو نقصان پہنچا ہے۔میدانی علاقوں میں بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ نیا سلسلہ جمعہ تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں بھی تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 03، کالام 01 اور زیارت میں 02 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close