گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی

اسلام آباد (پی این آئی )منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیراور گلگت بلتستان میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان۔اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

close