گرج چمک کے ساتھ بارش ، محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

اسلام آباد(پی این آئی )منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی وجنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تا ہم بالائی خیبر پختو نخوا میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تا ہم بالائی خیبر پختو نخوا میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔گزشتہ روزریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 40، سبی، روہڑی،دالبندین اور بھکرمیں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close