محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )پیر کے روزکراچی، ٹھٹہ، بدین، حیدر آباد ، دادو،ا ٓواران، پنجگور، پسنی، جیوانی اورگوادر میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔اس دوران قلات، لسبیلہ ، خضدار،ژوب، لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔ جبکہ کشمیر،گلیات ، مری ،ایبٹ آباد، مانسہرہ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں اور سفر کے دوران مزیدمحتاط رہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر کے روز سندھ، بلوچستان،

پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ مشرقی/جنوبی بلوچستان، زیریں سندھ اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں موسلادھار بارش متوقع ہے ۔منگل کے روز پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان ،سندھ اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان۔ اس دوران کشمیر،بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، پنجاب،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی ۔

close