مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل کب شروع ہو گا؟ گرمی سے ستائے شہریوں کے لیے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

اسلام آباد(پی این آئی) ملک بھر میں شدید گرمی سے بے حال شہریوں کے لئے زبردست خوشخبری آئی ہے۔محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز سے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل رواں ہفتے ہی شروع ہونے کا امکان ہے.

 

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا پہلا سلسلہ جمعے سے شروع ہوگا جس کے پیش نظر کشمیر، بالائی پنجاب، جنوب مشرقی بلوچستان ،ضلع خیبر پختونخوا اور سندھ میں پانچ جولائی تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔۔رپورٹ کے مطابق مون سون کا دوسرا سلسلہ 6 سے 15 جولائی تک متوقع ہے جس میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔عید الاضحی بھی ٹھنڈی ٹھنڈی گزرے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق عید الاضحی پر بھی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جون سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال زیادہ بارشیں ہوں گی،پاکستان کے کچھ علاقوں میں 10 سے 20 فیصد جبکہ کچھ علاقوں میں 20 سے 30 فیصد معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔مون سون کے پہلے سپیل میں ہونے والی بارشوں کے حوالے سے سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ 30 جون کو پاکستان کے شمال سے داخل ہونے والے سپیل سے پہلے مغربی سندھ اور بلوچستان میں بارشیں ہوں گی۔

 

جبکہ جولائی سے اگست کے درمیان تک مون سون کا پہلا سلسلہ دوسرے سلسلے کی نسبت زیادہ مرطوب ہو گا۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب اور سندھ میں زیادہ بارشیں ہوں گی جبکہ باقی تمام علاقوں میں معمول سے کچھ زیادہ بارشیں ہوں گی۔پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کی وارننگ جبکہ صوبہ سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، فیصل آباد سمیت دوسرے شہروں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

close