اسلام آباد (پی این آئی )پیر کے روز ملک کےبیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی پنجاب اوربالائی سندھ میں شدید گرم رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اوربالائی پنجاب میں تیزہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرم رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اورشمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیزہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔






