چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان، گرمی سے بے حال شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختو نخوا ، کشمیر اور ملحقہ پہا ڑی علاقو ں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران جنوبی پنجاب میں گردآلود ہوائیں /جھکڑچلنے کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔

 

 

تاہم گلگت بلتستان کشمیر ،بالائی خیبر پختونخوا اور بارکھان، حا فظ آباد میں بعض مقامات پر تیزہواؤںاورگرج چمک کےساتھ بارش ہوئی ۔ سب سے زیادہ بارش: بابوسر05،گوپس ، اسکردو،استور04، بلو چستان: بارکھان 04، کشمیر:مظفرآباد(ائیرپورٹ،سٹی)،راولاکوٹ01، پنجاب: حا فظ آباد 01، خیبر پختونخوا: کالام02، کاکول میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: جیکب آباد ، نور پور تھل 48، سبی اور جہلم میں47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close