آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں سے بارش اور برفباری کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید سرد اورخشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیراورشمالی پنجاب میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اورپہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان۔ ۔ خیبرپختونخوا، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں شدید دھند کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش/برفباری ہوئی۔

بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد(زیروپوائنٹ 18 ، ائیرپورٹ 13)، راولپنڈی (چکلالہ17)، حافظ آباد29 ،مری18، گجرات 10، ،منڈی بہاؤالدین07 ، لاہور، اٹک، چکوال02، کشمیر: مظفرآباد (سٹی14،ائیرپورٹ 05)، راولاکوٹ03 ،گڑھی دوپٹہ 01، خیبرپختونخوا: مالم جبہ، بالاکوٹ 10، کاکول07، پٹن، سیدوشریف06،دیر(زیریں،بالائی03)کالام02، گلگت بلتستان: بگروٹ اوراستور 02، اسکردومیں01 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔ برف باری (انچ): مالم جبہ9.0،مری7.5،اسکردو،کالام1.0،بگروٹ0.7اور استورمیں0.5 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی12،قلات منفی11،گوپس منفی07، پاراچنارمنفی06، کالام، کوئٹہ منفی05،اسکردو،استور،بگروٹ منفی04،ہنزہ،مالم جبہ،دالبندین منفی03،مری، ژوب، راولاکوٹ منفی02، چراٹ، نوکنڈی، بارہ مولہ، پلوامہ، شوپیاں اوراننت ناگ میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close