بارش برسانے والے بادل پاکستان میں داخل، کہاں کہاں بارشیں ہوں گی؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)موسم کی ویب سائٹ ویدر بسٹرز کے مطابق بارش برسانے والے بادل مغربی بلوچستان اور مغربی خیبر پختونخواہ میں داخل ہو چکے ہیں، جس سے بلوچستان کے ضلع چاغی اور خیبر پختونخواہ کے پاراچنار اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بارش کا سبب بن رہے ہیں۔گزشتہ رات سے اگلی رات کے درمیان

بالائی دیر، زیریں دیر، چترال، پشاور، مردان، کوہاٹ، لکّی مروت، کرک، مانسہرہ اور ایبٹ آباد جبکہ بالائی پنجاب میں راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال، اٹک اور ان سے ملحقہ علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخواہ میں 6000 فٹ جبکہ بالائی پنجاب میں 8000 فٹ سے بلند مقامات پر برفباری کی توقع ہے۔

موسم سرما کی آمد آمد، موسلا دھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

سعودی عرب میں موسم سرما کا آغاز ہو چکا ہے۔ خصوصاً گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت بہت نیچے آ گیا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ آج سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے اور کئی مقامات پر گہرے بادل چھائے رہیں گے۔ آج کے روزمکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، قصیم، حائل، شمالی و مشرقی سمیت کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی اور کہیں ہلکی بارش کی اُمید ہے۔خصوصاً جازان، عسیر اور الباحہ میں طوفانی بارش کی توقع ہے۔جبکہ پہاڑی علاقوں میں گہری دُھند چھائی رہے گی۔سعودی عرب کے سردعلاقوں کے مکینوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گرم ملبوسات نکال لیں تاکہ سردی سے بچاؤ ہو سکے۔اگلے چند روز میں مزید بارشیں ہو سکتی ہیں۔ محکمہ شہری دفاع کی جانب سے مقامی افراد اور تارکین سے کہا گیا ہے کہ بارش کے دوران وادیوں اور نشیبی علاقوں کا رُخ کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی پکنک کی غرض سے نہ جائیں۔کیونکہ نشیبی علاقوں میں پانی اکٹھا ہونے سے ڈرائیورز کو شدید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔خصوصاًگاڑیوں کے وائپرزکو سفر سے پہلے چیک کر لیا جائے کیونکہ بارش ہونے کی صورت میں وائپر خراب ہونے پر گاڑی چلانے میں انتہائی دشواری ہوتی ہے اور حادثات کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ تمام ڈرائیورز حدِ رفتار سے تجاوز نہ کریں اور طغیانی والے علاقوں سے دُور رہنا ہی بہتر ہو گا۔ مملکت میں اس بار ریکارڈ سردی پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے باعث کئی دہائیوں کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔

close