خیبر پختونوا، بالائی و شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی)خیبر پختونوا، بالائی و شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم خیبرپختونوا،بالائی وشمال مشرقی پنجاب، اسلام

آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مقبوضہ کشمیر کے بارے میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں،Leh، پلوامہ، اننت ناگ ،شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلودرہنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح سرینگر،پلوامہ اوربارہ مولہ میںدرجہ حرارت21ڈگری سینٹی گریڈ، جموں33، Leh آٹھ، شوپیاں اوراننت ناگ میں22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔

close