ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم لیکن کن شہروں میں بارش ہو گی؟محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز صوبہ سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا۔تاہم اسلام آباد،بالائی پنجاب، کشمیر، خطۂ پوٹھوہار اورخیبر پختونخوامیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ

وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔تاہم چکوال 02 اوربگروٹ میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو50، موہنجوداڑو49اور جيکب آباد میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close