گرج چمک کے ساتھ بارشیں، محکمہ موسمیات نے گرمی سے بے حال شہریوں کو نوید سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز صوبہ سندھ، بلوچستان، پنجاب اورزیریں خیبر پختونخوامیں موسم شدید گرم رہے گا۔تاہم شام/رات کے اوقات میں کشمیر، خطۂ پوٹھوہار، لاہور، سرگودھا، گوجرنوالہ ، اسلام آباد، وادیٔ پشاور،مردان اور کوہاٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا

امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔تاہم شمالی پنجاب میں چند مقامات پر بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): پنجاب: چکوال میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جيکب آباد‎، دادو، لاڑکانہ، موہنجوداڑو، سبی 50اور شہید بینظیر آباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close