آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام / رات خطۂ پوٹھوہار سمیت پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، اسلام آباد اور کشمیرمیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا

موسم پنجاب ،شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): پنجاب :سیالکوٹ( ایٔر پورٹ 77، سٹی 19) ، نارووال 34، گوجرانوالہ 31، رحیم یار خان 24، گجرات 20، منڈی بہاؤالدی 08،لاہور ایٔر پورٹ 04، اٹک 03، خان پور 02 ،ساہیوال 01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 13، کوٹلی 08، راولاکوٹ 03،سندھ : چھوڑ 06، روہڑی ، جیکب آباد01، بلوچستان : بارکھان 04اور خضدار میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :نوکنڈی، دالبندین ، دادو44، موہنجوداڑو، تربت 43 ، جیکب آباد، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close