کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں ہیلی کاپٹر حادثے میں چار افراد ہلاک ہوگئے، حادثہ مونٹریال سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع سینٹ بریجید-ڈی آئیبرویل کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر دوپہر تقریباً 2 بج کر 30 منٹ پر گرنے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگیا، ہیلی کاپٹر میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ایک نجی ہیلی کاپٹر تھا، متاثرین کی شناخت فوری طور پر جاری نہیں کی گئی اور حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔






