امریکا اور چینی صدور کی ملاقات , بڑا بریک تھرو، اہم معاملے پر اتفاق

*امریکا اور چین کے درمیان بڑی پیش رفت، ٹیرف کم کرنے پر اتفاق*

 

امریکا اور چین کے صدور کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کے تین روزہ دورہ واشنگٹن کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی جو جمعہ 25 ستمبر کو ختم ہوئی۔ ce35

 

رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک 30 ارب ڈالر مالیت کی غیر حساس اشیا پر ٹیرف کم کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق “دونوں ممالک نے ہر سمت میں 30 ارب ڈالر کی غیر حساس اشیا پر زیادہ سازگار ٹیرف ٹریٹمنٹ کے لیے سفارشات پر اتفاق کیا”۔ ce35

 

اس میں چین سے چھوٹے الیکٹرانک آلات، کھلونے اور سجاوٹی اشیا، جبکہ امریکا سے زرعی اجناس، لکڑی اور کاسمیٹکس شامل ہیں۔

 

وائٹ ہاؤس کے مطابق چین اگلے دو برسوں میں امریکا سے 10 ملین میٹرک ٹن کوئلہ بھی خریدے گا، اور دونوں ملکوں نے مصنوعی ذہانت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سپر انٹیلی جنس ڈائیلاگ اور ٹریڈ کونسل قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

 

صدر ٹرمپ نومبر میں چین کا دورہ کریں گے جہاں اے آئی ڈائیلاگ کا اگلا راؤنڈ ہوگا۔