ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کی بحریہ کے سیاسی امور کے نائب علی محمدی نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز کو اپنی آبنائے سمجھتے ہیں تو امریکی بحری جہاز اور جنگی بیڑے یہاں موجود کیوں نہیں ہیں، اگر امریکا آبنائے ہرمز پر کنٹرول کا دعویٰ کرتا ہے تو اسے اپنے کسی جنگی جہاز کو اس علاقے کے قریب لانا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دوبارہ جنگ شروع ہوئی تو ایران امریکی بحری جہازوں اور ڈسٹرائرز کو بحر ہند تک نشانہ بنا کر تباہ کر دے گا۔






