اسلام آباد میں ایک اور 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کی ویڈیو ا گئی، گھر کی مالکن کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تشدد کا شکار ہونے والی ایک اور گھریلو ملازمہ عندلیب کی تشدد زدہ ویڈیوز بھی سامنے آ گئیں۔ 13 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں گھر میں کام کرتی تھی، مجھ پر گرم پانی پھینکا جاتا تھا، ہینگر سے مارا جاتا، مالکن کے بچے بھی مارتے تھے۔۔۔۔ملازمہ عندلیب کا کہنا ہے کہ اس پر دو بار کتے بھی چھوڑے گئے۔۔۔۔ جب ماموں نے بدتمیزی کی تو مالکن کو بتایا لیکن انہوں نے الٹا مجھے مارا۔۔۔کمسن ملازمہ کا کہنا کہ سیکٹر جی 15 کے جس گھر میں گزشتہ ایک ماہ سے کام کررہی تھی اس کی مالکن تعویز بھی پلایا کرتی تھی۔۔۔۔

بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ جب وہ بچی سے ملنے گئی تو اسے تشدد زدہ روتے ہوئے پایا۔ بچی کی ٹانگوں پر جلنے کے نشانات ظاہر ہیں۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ تھانہ ترنول میں والدہ کی جانب سے درج مقدمے میں نامزد ملزمہ نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عدالت سے ضمانت لے رکھی ہے جس کے باعث ملزمہ کو ضمانت پر رہا کیا جا چکا ہے۔۔۔۔۔

close