مرتضیٰ وہاب نے گٹر کے ڈھکن بنانے کی فیکٹری کا افتتاح کر دیا، روزانہ کتنے ڈھکن بلدیاتی نمائندوں کو دیئے جائیں گے؟

کراچی (پی این آئی) کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے گٹر کے ڈھکن بنانے کی فیکٹری کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کارپوریشن نے اپنا پلانٹ لگایا ہے، اس پلانٹ کے ذریعے 3500 ڈھکنے اب تک تیار کر چکے ہیں جو بلدیاتی نمائندوں کو فراہم کیے جائیں گے۔۔۔۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ڈھکن خریدنے کا سلسلہ لمبا چوڑا ہے، اس لیے واٹر کارپوریشن نے فیصلہ کیا کہ ڈھکن اور سلیب خود بنائیں گے۔۔۔۔

انہوں نے مزید کہا کہ وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے آج سے واٹر بورڈ نے اپنا پلانٹ شروع کیا جس کے تحت یومیہ 400 ڈھکن بناکر بلدیاتی نمائندوں کو فراہم کیے جائیں گے جو ڈھکن مارکیٹ میں 3500 کا ملتا ہے وہ واٹر بورڈ کے پلانٹ سے 2700 میں بنے گا جب کہ مارکیٹ سے ملنے والے ڈھکن 12 کلو وزن کے ہوتے ہیں اور ان میں لوہا کم ہوتا ہے، واٹر بورڈ کے یہ ڈھکن 37 کلو وزن کے ہیں۔۔۔۔

close