مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کردیا،حالات کنٹرول سے باہر رہے ہیں،شاہد خاقان

جہلم(طارق مجید کھوکھر)موجودہ مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کردیا،حالات دن بہ دن کنٹرول سے باہر ہوتے جارہے ہیں،حکومت آج کہیں نظر نہیں آتی عوام خود حالات دیکھ لیں ہر طرف مہنگائی کا راج ہے جس سے عوام بہت پریشان ہیں ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے سابق سینیٹر و

رکن قومی اسمبلی راجہ محمد افضل خان کی رہائش گاہ پر ان کے بیٹے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ محمد اسد خان سے فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ آٹا،چینی کا بحران موجودہ حکومت کی مکمل ناکامی کا ثبوت ہے کیونکہ اس میں فرانزک رپورٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ وزیراعظم کو بچانے کی کوشش ہے جبکہ یہ فیصلہ وزیر خزانہ اور وزیراعلی کا تھا جن کا اس رپورٹ میں نام ہی نہیں تھا خواجہ برادران سے ملاقاتوں کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ سیاست کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے پارٹیوں کے سربراہوں کی آپس میں ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں اس سے قبل شاہد خاقان عباسی سالار لشکر چوہدری ندیم خان کے ہمراہ راجہ محمد افضل خان کے گھر آئے اور انہوں نے کہاکہ راجہ محمد افضل خان ایک بہترین سیاستدان تھے اور میرے والد خاقان عباسی کے ذاتی دوست تھے جبکہ جس طرح ان کی مسلم لیگ ن میں خدمات ہیں ان کو فراموش نہیں کیا جائیگا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close