وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے قومی دن پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم نے کہا پاکستان سعودی عرب دوستی ایمان، باہمی اعتماد اور عوامی روابط پر مبنی ہے اور سعودی عرب کی ترقی کا سفر پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔ پاکستان سعودی عرب بھائی چارہ اور اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا پاکستان اور سعودی عرب نے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا حرمین شریفین کی سلامتی کو خطرہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتا ہے۔ پاکستان نے سعودی عرب پر حوثی حملوں خصوصاً مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے اور سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔






