صوبے پھر میں کفایت شعاری اور ایندھن بچت کے نئے اقدامات نافذ

پنجاب اسمبلی میں کفایت شعاری اور ایندھن بچت کے نئے اقدامات نافذ۔

 

– سرکاری ٹرانسپورٹ اخراجات میں 50 فیصد کمی، نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی (پہلے سے جاری پروکیورمنٹ مستثنیٰ)

– سیکیورٹی گاڑیاں ایک ایسکارٹ تک محدود

– غیر ضروری لائٹس اور برقی آلات بند کرکے 70 فیصد توانائی بچانے کا ہدف، اجلاس غروب آفتاب سے قبل شیڈول ہوں گے

– اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے اجلاس کم سے کم رکھنے اور ناگزیر ہونے پر آن لائن کرنے کی ہدایت

– ارکان اور افسران کے غیر ملکی دوروں پر مکمل پابندی، صرف بین الاقوامی ترقیاتی اداروں کی اسکالرشپ والے دورے مستثنیٰ اور وہ بھی اکانومی کلاس میں

– ضروری اشیا کے علاوہ تمام خریداری کم سے کم، پیپر لیس ورکنگ کا فیصلہ، غیر ملکی وفود کے علاوہ سرکاری عشائیوں پر پابندی

 

عملدرآمد کے لیے سیکرٹری جنرل کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔