ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران پاکستان کے مؤقف کی بھرپور تائید کر دی۔
اردوان نے کہا مسئلہ کشمیر کو یو این چارٹر اور متعلقہ قراردادوں کے تحت حل کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا پاکستان اور سعودیہ کے ساتھ دفاعی معاہدے کا مقصد خطے کی ذمہ داری خطے کے ملکوں کے پاس رکھنا ہے، اس اتحاد کے ذریعے باہمی یکجہتی مضبوط بنائی جا رہی ہے۔ خطے میں جنگ کسی کے مفاد میں نہیں اور خطے کے مسائل کا حل بھی خطے کے اندر سے تلاش کیا جا رہا ہے۔
ترک صدر نے کہا آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی آزادی برقرار رہنی چاہیے۔






