پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پیش نظر موٹروے M-1، M-14 اور جی ٹی روڈ اٹک کے مقام پر بند کرنے کا فیصلہ۔
موٹروے پولیس کے مطابق M-1 آج شام سے اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف بند رہے گی۔ اسلام آباد ٹول پلازہ، فتح جنگ/ترنول، سنگجانی/AWT، براہمہ باہتر، برہان، ہزارہ انٹرچینج، غازی اور چھچھ سے داخلہ و خروج معطل ہوگا۔
M-14 بھی ہکلہ سے کنڈل تک دونوں اطراف بند رہے گی، جس میں ہکلہ، فتح جنگ، پنڈی گھیپ، کھڑپہ، تراپ، داؤد خیل، کوٹ بیلیاں، عیسیٰ خیل اور کنڈل انٹرچینج بند ہوں گے۔
جی ٹی روڈ N-5 کو بھی اٹک خورد کے مقام پر آج شام سے دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا۔






