حکومت پاکستان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق وہ ریاض میں قائم ہونے والے اتحاد کے جنرل سیکریٹریٹ کی قیادت کریں گے۔ e0a8
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان سہ فریقی دفاعی معاہدہ ہے جس کے تحت کسی ایک رکن پر حملہ تمام پر حملہ تصور ہوگا، اور طے پایا تھا کہ ابتدائی 3 سال کے لیے سیکرٹریٹ کی سربراہی پاکستان سے ہوگی۔






