تنخواہ کے برابر بونس! ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

لیسکو نے ملازمین کے لیے تنخواہ کے برابر بونس کا اعلان کر دیا۔

 

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بنیادی تنخواہ کے برابر بونس کی منظوری دی، جس کے بعد ادائیگی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

 

دوسری جانب سی ای او لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیر صدارت اجلاس میں بجلی چوری کے خلاف آپریشنز، بقایا جات کی ریکوری اور مالی سال 27-2026 کے اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ سی ای او نے بجلی چوری کے خاتمے اور ریکوری اہداف کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کی۔