ٹرمپ نے شہباز شریف کو عظیم لیڈر قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کو عظیم لیڈر قرار دے دیا۔

 

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی تو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے 30 ملین زندگیاں بچائیں۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بہترین انسان ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ میں نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، ان ممالک کے سربراہان نے میری تعریف کی اور کہا کہ میرے بغیر یہ ممکن نہیں تھا، دیگر سربراہان نے بھی خط لکھ کر شکریہ ادا کیا۔

 

غزہ کے حوالے سے کہا کہ جنگ بند کر کے ہزاروں شہریوں کی جان بچائی اور یرغمالی واپس لائے۔ سیکیورٹی کونسل نے غزہ پیس بورڈ کی منظوری دی جس میں 30 ممالک شامل ہو چکے ہیں۔

 

ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین جنگ میں ماہانہ 25 ہزار لوگ مرتے ہیں، تنازع جلد حل کرنے کے لیے کام کریں گے۔