اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے علاوہ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس 8 ستمبر 2026 سے شروع ہوگا۔
شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی اہم ملاقات متوقع ہے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔






