اسلام آباد (آئی این پی): وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی ہے۔
جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) کی واضح برتری پر پارٹی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پارٹی ٹیم نے آزاد جموں و کشمیر میں بھرپور اور کامیاب انتخابی مہم چلائی۔
شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور حصہ لیا، جو جمہوری عمل کے کامیاب انعقاد کی علامت ہے۔
وزیراعظم نے عوام پر زور دیا کہ وہ آئندہ مراحل میں بھی اسی جوش و خروش کے ساتھ انتخابی عمل میں حصہ لیں اور جمہوری عمل کو مزید مضبوط بنائیں۔






