عمران خان کو ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہنے پر چیف جسٹس کی وضاحت آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، یہ میں ہر کسی کو کہتا ہوں۔سول مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے وکیل اصغر سبزواری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کافی وقت بعد آپ میری عدالت آئے، آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ’گڈ ٹو سی یو‘ کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں، ادب و اخلاق تو سب کے لیے ضروری ہے۔چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ادب و اخلاق کے بغیر مزہ نہیں۔

close