رات گئے سیکیورٹی فورسز پر بڑا حملہ، دس جوان شہید، افسوسناک خبر آگئی

کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے جس میں پاک فوج کے 10 جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں.

سیکیورٹی فورسز نے 3 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔دہشت گردوں نے 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔ کلیئرنس آپریشن ابھی تک جاری ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوئی بھی قیمت چکانے کو تیار ہیں۔

close