خبردار، ہوشیار، عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی نئی قسم “اومی کرون” کو تباہ کن قرار دے دیا

جنیوا (پی این آئی) عالمی ادارہ صحت نے جنوبی افریقہ میں پائے گئے کورونا وائرس کی نئی قسم کو ’اومی کرون‘ کا نام دے دیا ہے، عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی اس نئی قسم کو تبا کن قرار دیتے ہوئےمعاملہ تشویش ناک قرار دے دیاہے۔وائرس کی نئے قسم کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر مختلف ممالک نے افریقی ملکوں سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس حوالے سےدبئی سے کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یو اے ای نے افریقی ملکوں سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگادی ہے۔بیان کے مطابق کورونا کی نئی قسم کے باعث جنوبی افریقا، زمبابوے، موزمبیق اور نمیبیا سمیت دیگر ملکوں پر پابندی لگائی گئی، 29 نومبر سے افریقی ملکوں سے آنے والوں کو دبئی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کورونا کی نئی قسم کے حوالے سےغیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم ’’اومی کرون‘‘کے پھیلاؤ کا خدشہ پیدا ہونے کے بعد فرانس نے افریقی ملکوں کے لیے فضائی سروس 48 گھنٹوں کے لیے معطل کردی ہے۔اس حوالے سے روس نے بھی افریقی ملک ہانگ کانگ کیخلاف سفری پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔روسی میڈیا کے مطابق روس میں ہانگ کانگ سے آنے والے غیرملکیوں پر پابندی کا اطلاق کل سے ہوگا۔تاہم روسی حکام کا کہنا ہے کہ روس میں کورونا کی نئی قسم ’’اومی کرون‘‘ کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔۔۔۔۔

close