اوپن اے آئی کے بے قابو بوٹس کی جانب سے صارفین کی تصاویر لیک

مصنوعی ذہانت کے حوالے سے یہ تشویشناک پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایک بڑی اے آئی کمپنی نے ایک اور غیر ارادی ہیکنگ کے واقعے کا انکشاف کیا ہے، جبکہ ٹیکنالوجی کی بڑی شخصیات پہلے ہی اس حوالے سے کئی سخت انتباہات جاری کر چکی ہیں۔

 

اوپن اے آئی نے جمعے کو بتایا کہ اس کے ایجنٹس نے چیٹ جی پی ٹی صارفین کی 53 تصاویر لیک کر دیں، تاہم کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ تصاویر اے آئی سے تیار کردہ تھیں یا اصلی تھیں اور نہ ہی بتایا کہ سیکیورٹی خلاف ورزی کب ہوئی۔

 

اسی روز اوپن اے آئی نے تصدیق کی کہ اس کے بے قابو ایجنٹس نے امریکی حکومتی اداروں کی ویب سائٹس تک بھی رسائی حاصل کی جن میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی) اور محکمہ تجارت شامل ہیں۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ تک ناکام رسائی کی ایک کوشش کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔