اسلام آباد (آئی این پی) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے پاکستان میں دفتر قائم کرنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے امید ظاہر کی کہ ایپل بھی پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرے گا، جو ملک میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کی عکاسی کرے گا۔
اسٹیٹسن سینڈرز نے کہا کہ موجودہ دور میں ٹیکنالوجی نے لوگوں کی زندگیوں کو نمایاں طور پر تبدیل کیا ہے اور پاکستان میں بھی ٹیکنالوجی کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان میں ایپل کے دفتر کا قیام ایک مثبت پیشرفت ہوگی اور امید ہے کہ ایپل اپنا ہیڈکوارٹر آفس بھی پاکستان میں قائم کرے گا۔






