پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان کر دیا ، کیا ؟ جانئے

سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام ’جناح-1‘ رکھ دیا، 2029 میں چین کے مشن سے روانہ ہو

اسلام آباد: سپارکو نے ملک کی پہلی چاند گاڑی کا سرکاری نام متعارف کرا دیا ہے۔ ملک گیر سطح پر ہونے والے مقابلے میں شہریوں سے موصول ہونے والی 4 ہزار سے زائد تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد ’’جناح-1‘‘ کا نام حتمی طور پر منتخب کیا گیا۔

نام کے لیے تجویز دینے والوں میں سے 7 افراد نے ’’جناح-1‘‘ تجویز کیا تھا۔ ان میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے بہاول نگر سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ طیب کریم کو مقابلے کا فاتح قرار دیا گیا۔

سپارکو کے چیئرمین کے مطابق ’’جناح-1‘‘ صرف ایک نام نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لچک، عزم اور ترقی کی علامت ہے۔

ادارے نے بتایا کہ پاکستان کا یہ مقامی طور پر تیار کردہ روور 2029 میں چین کے چانگ ای-8 مشن کے ساتھ چاند کی طرف بھیجا جائے گا۔ ’’جناح-1‘‘ چاند کے جنوبی قطب پر اتر کر سائنسی تحقیق اور مختلف تجربات انجام دے گا۔

#سپارکو #جناح1 #پاکستان_کی_پہلی_چاند_گاڑی #چانگ_ای8 #چین #چاند_مشن #سائنس_و_ٹیکنالوجی #بہاولنگر #BreakingNews