سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی ‘ریاض ایئر’ نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر سعودی عرب کے ساتھ براہِ راست فضائی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے یہ اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ریاض ایئر کل 14 اگست سے اسلام آباد کے لیے روزانہ پروازیں چلائے گی جبکہ 18 اگست سے لاہور کے لیے ہفتہ وار 3 پروازوں کا آپریشن شروع کیا جائے گا۔
ایئرلائن اپنے پاکستان آپریشنز کے لیے جدید ترین بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارے استعمال کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاض ایئر کی پاکستان آمد سے دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارت، سیاحت اور عوامی رابطوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان میں فضائی شعبے اور سفری خدمات سے منسلک روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔






