ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے سستا
کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹس میں جمعرات 13 اگست 2026 کو سونے اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی۔ نئی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 436 روپے فی تولہ مقرر کی گئی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 3 ہزار 1 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 94 ہزار 749 روپے کا ہوگیا۔ 22 قیراط 10 گرام سونے میں بھی 2 ہزار 751 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 3 لاکھ 61 ہزار 866 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی آئی۔ فی تولہ چاندی 175 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 936 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 150 روپے کی کمی کے بعد 5 ہزار 946 روپے کی سطح پر آ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتیں نیچے آئیں۔ سونے کی فی اونس قیمت 35 ڈالر کی کمی سے 4,380 ڈالر اور چاندی 1.75 ڈالر کم ہو کر 64.57 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔
#سونے_کی_قیمت #چاندی #صرافہ_مارکیٹ #پاکستان #گولڈ_ریٹ #GoldRate #SilverRate #معیشت #BreakingNews






