ملک میں موبائل فون صارفین پر ٹیکسوں کا بوجھ بدستور برقرار ہے، جہاں ہر موبائل بیلنس ری چارج پر مختلف ٹیکسوں کی مد میں قابلِ ذکر رقم کٹ جاتی ہے۔
100 روپے کا موبائل بیلنس لوڈ کرانے پر صارف سے مجموعی طور پر تقریباً 27.23 روپے ٹیکس کی مد میں وصول کیے جاتے ہیں۔ اس میں 15 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کے تحت 13.04 روپے کی کٹوتی شامل ہے۔
اس کے بعد باقی ماندہ بیلنس پر 19.5 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں مزید 14.19 روپے کٹ جاتے ہیں۔
اس طرح 100 روپے کا بیلنس لوڈ کرانے کے باوجود صارف کو استعمال کے لیے صرف 72.77 روپے کا بیلنس دستیاب رہتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






