//

اہم خبر ، اپریل سے جون تک کا توشہ خانہ تحائف کا ریکارڈ جاری

کابینہ ڈویژن نے اپریل سے جون 2026 کے دوران توشہ خانہ میں جمع کرائے گئے تحائف کی تفصیلات جاری کر دیں۔

دستاویز کے مطابق اس عرصے میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو مجموعی طور پر 21 قیمتی تحائف موصول ہوئے، جو توشہ خانہ میں جمع کرا دیے گئے۔

وزیراعظم کو روایتی چینی اسکرول پینٹنگ، قیمتی قلم، مسجد نبویؐ کا ماڈل، چینی اسپیس اسٹیشن کا ماڈل، کف لنکس، ٹائی، شیلڈز اور گلدان بطور تحفہ ملے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو چینی گلدان، چمڑے کی بیلٹ، مصری مجسمہ، شکردان، کپ اور کف لنکس تحفے میں دیے گئے، جبکہ انہوں نے بھی تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔

دستاویز کے مطابق ڈپٹی چیف آف پروٹوکول کو “چارلس جورڈان” برانڈ کی ڈائمنڈ کلیکشن گھڑی بطور تحفہ ملی۔ کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ تمام تحائف موصول ہو چکے ہیں، جبکہ ان کی مالی مالیت کا تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close