میٹا پر 1400 ارب ڈالر کا ہوشربا جرمانہ عائد

نیویارک: امریکا کی چار ریاستوں نے میٹا پلیٹ فارمز پر الزام عائد کیا ہے کہ کمپنی نے فیس بک اور انسٹاگرام کو جان بوجھ کر اس انداز میں ڈیزائن کیا کہ نوجوان صارفین ان کے عادی بن جائیں، جبکہ ان پلیٹ فارمز کی حفاظت سے متعلق عوام کو گمراہ بھی کیا گیا۔

میٹا کی حالیہ عدالتی درخواست کے مطابق ریاستوں کی جانب سے تجویز کردہ جرمانے کی مالیت 1400 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے، جو کمپنی کی تقریباً 1500 ارب ڈالر کی مارکیٹ ویلیو کے قریب ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگست میں اوکلینڈ میں شروع ہونے والے مقدمے میں کیلیفورنیا، کولوراڈو، کینٹکی اور نیو جرسی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میٹا نے بچوں اور نوجوانوں کے لیے نشہ آور نوعیت کی مصنوعات تیار کر کے ریاستی صارف تحفظ قوانین کی خلاف ورزی کی۔

دوسری جانب میٹا نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ جرمانہ شواہد سے ثابت نہیں ہوتا اور صارفین کے تحفظ سے متعلق قوانین کی تاریخ میں اتنی بڑی مالی سزا کی کوئی مثال موجود نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close