اسلام آباد: ملک بھر میں پی ٹی سی ایل صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں سست روی کا سامنا متوقع ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس کی وجہ سب میرین کیبل کی مرمت ہوگی۔بیان کے مطابق آج 11 سے 18 مئی تک سب میرین کیبل کی مرمت کا کام جاری رہے گا۔اس مرمت کے دوران شام کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کی جانب سے سب میرین کیبل کی مرمت کے لئے کام کیا جائے گا۔کمپنی کا کہنا تھا کہ کیبل کی مرمت ضروری ہے جس سے انٹرنیٹ معیار اور سروسز میں طویل المعیاد بنیادوں پر استحکام آئے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






