لاکھوں شہریوں کیلئے زندگی بدل دینے والا فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد:  نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ شہریوں، خصوصا خواتین کیلئے اہم سہولت متعارف کرا دی جس کے تحت مخصوص عمر سے زائد افراد اب پیدائش سرٹیفکیٹ کے بغیر بھی قومی شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔نادرا حکام کے مطابق 18 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین اور 24 سال یا اس سے زائد عمر کے مردوں کو 31 دسمبر 2026 تک پیدائش سرٹیفکیٹ کی شرط سے عارضی طور پر مستثنی قرار دیا گیا۔اس اقدام کا مقصد ایسے شہریوں کو قومی شناخت فراہم کرنا ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر اب تک حکومتی نظام میں رجسٹرڈ نہیں ہو سکے۔نادرا کے مطابق ملک کی تقریبا تین فیصد آبادی اب بھی سرکاری ریکارڈ میں شامل نہیں، جن میں دو تہائی تعداد خواتین کی ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ شناختی دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں افراد بنیادی شہری سہولیات، بینکنگ، تعلیم اور سرکاری خدمات سے محروم رہ جاتے ہیں۔اس سلسلے میں نادرا نے خصوصی پوڈکاسٹ بھی جاری کیا، جس میں مختلف حالات میں رہنے والے افراد کیلئے شناختی کارڈ کے حصول کا طریقہ کار اور متبادل شرائط تفصیل سے بیان کی گئی ہیں۔نادرا کا کہنا ہے کہ شہری مقررہ شرائط پوری کر کے قریبی نادرا مراکز سے رجوع کریں اور اس خصوصی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close