واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر آگئی

کراچی(پی این آئی)سماجی رابطے کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد اپنے صارفین کی آسانی کیلئے ایک نیا شارٹ کٹ متعارف کروانے جارہی ہے جو ناصرف واٹس ایپ پر صارفین کے تجربے کو بہتر بنائے گا بلکہ ان کے وقت کو بھی بچائے گا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئے فیچر کے طور پر متعارف کروائے جانے والا شارٹ کٹ واٹس ایپ صارفین کو ان کے گروپس اور کانٹیکٹس کے بہتر انتظام میں مدد دے گا۔واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ ڈاؤن لوڈ کیے جانے کے بعد چیٹ انفو اسکرین میں اوپر بنے ایپ بار میں بٹن کے طور پر شامل ہوجائے گی۔


نئے شارٹ کٹ کے ذریعے صارفین براہ راست چیٹ انفو اسکرین سے مینیو تک رسائی حاصل کرتے ہوئے کسی شخص یا گروپ کو مخصوص فہرست میں شامل کرسکیں گےاس اپ ڈیٹ کے ذریعے صارف ایپ سیٹنگز میں جائے بغیر نئی فہرست بھی بناسکیں گے۔ایک بار لسٹ ترتیب دینے اور مخصوص کانٹیکٹس شامل کیے جانے کے بعد، صارفین مستقبل میں چیٹ اسکرین کے اوپری حصے میں ہی متعلقہ فلٹر کو منتخب کرکے ان چیٹس کو باآسانی تلاش اور ہٹا بھی سکیں گے اس طرح صارف کا وقت بچایا جاسکے گا۔واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ تیاری کے مراحل میں ہے جو جلد ہی واٹس اپ کے تازہ ترین بیٹا ورژن پر اینڈرائیڈ 2.24.19.25اپ ڈیٹ کا حصہ ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close